بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر سبرا منیم سوامی کا پھر متنازع بیان ، احتجاجی طلبہ کا موازنہ کتا سے کیا
نئی دہلی : متنازع بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر بے تکا بیان دیا ہے۔ سوامی نے ٹوئیٹر پر حیدرآباد یونیورسٹی میں روہت ویملا کی خودکشی کے بعد احتجاج کررہے طلبہ کا موازنہ کتا سے کیا ہے۔
- News18
- Last Updated: Jan 22, 2016 05:39 PM IST

نئی دہلی : متنازع بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر بے تکا بیان دیا ہے۔ سوامی نے ٹوئیٹر پر حیدرآباد یونیورسٹی میں روہت ویملا کی خودکشی کے بعد احتجاج کررہے طلبہ کا موازنہ کتا سے کیا ہے۔
نئی دہلی : متنازع بیانات کیلئے مشہور بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک مرتبہ پھر بے تکا بیان دیا ہے۔ سوامی نے ٹوئیٹر پر حیدرآباد یونیورسٹی میں روہت ویملا کی خودکشی کے بعد احتجاج کررہے طلبہ کا موازنہ کتا سے کیا ہے۔
The Hyd U drama is fast becoming the biggest con job of Communists and their running dogs
— Subramanian Swamy (@Swamy39) January 22, 2016
سوامی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ حیدرآباد یونیورسٹی میں مخالفت کا ڈرامہ کمیونسٹ اور ان کے پیچھے دوڑنے والے کتوں کی سب سے بڑی مہم بنتی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حیدر آباد یونیورسٹی میں روہت نامی ایک دلت طالب علم نے خودکشی کرلی تھی ۔ خودکشی کے بعد سے ہی اس معاملہ پر سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔
جہاں ایک طرف کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کیجریوال یونیورسٹی کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ وہیں فروغ انسانی وسائل کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی بھی ایک پریس کانفرنس کرکے صفائی پیش کرچکی ہیں۔ تاہم طلبہ کا احتجاج جاری ہے ۔
سبرامنیم سوامی نے طلبہ کے احتجاج پر ہی یہ متنازع تبصرہ کیا ہے اور احتجاج کر رہے طلبہ کا موازنہ کتوں سے کیا ہے۔ سوامی کے اس تبصرہ سے ایک مرتبہ پھر نیا تنازع کھڑا ہوجانے کا امکان ہے۔