نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو ایک بار پھر راحت دیتے ہوئے ان کی پیرول کی مدت چھ فروری 2017 تک کے لئے آج بڑھا دی۔ چیف جسٹس تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے سہارا سربراہ کو 600 کروڑ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ سہارا سربراہ کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد بینچ نے سبرت رائے کی پیرول کی مدت اگلے برس چھ فروری تک کے لئے بڑھا دی۔
تاہم عدالت نے یہ واضح کیا کہ اگر درخواست گزار مذکورہ تاریخ تک 600 کروڑ روپے جمع نہیں کراتے ہیں تو انہیں واپس جیل جانا پڑے گا۔ سہارا سربراہ کی پیرول کی مدت آج ہی ختم ہو رہی تھی۔ انہیں اس کے لیے 200 کروڑ روپے جمع کرانے پڑے تھے۔ سبرت رائے اپنی ماں کے انتقال کے بعد پیرول پر جیل سے باہر آئے تھے، اس کے بعد عدالت مسلسل ان کی عبوری ضمانت بڑھاتی رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔