ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تہاڑ میں خصوصی سہولیات کے لئے سبرت رائے نے ادا کیے 1.23 کروڑ

نئی دہلی۔ سہارا گروپ کے چیف سبرت رائے نے تہاڑ جیل کے حکام کو 1.23 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 07, 2015 10:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تہاڑ میں خصوصی سہولیات کے لئے سبرت رائے نے ادا کیے 1.23 کروڑ
نئی دہلی۔ سہارا گروپ کے چیف سبرت رائے نے تہاڑ جیل کے حکام کو 1.23 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔

نئی دہلی۔ سہارا گروپ کے چیف سبرت رائے نے تہاڑ جیل کے حکام کو 1.23 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ یہ رقم تہاڑ جیل میں سال بھر تک ملنے والی خصوصی سہولیات کے بدلے میں دی گئی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سبرت رائے نے اسپیشل جیل میں اے سی روم کے اندر وائی فائی، ویڈیو کانفرنسنگ، لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ اور اسٹینوگرافر جیسی سہولیات کا فائدہ اٹھایا تھا۔


پیر کو آئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعوی کیا گیا ہے۔ سہارا گروپ نے کانفرنس روم کا استعمال کرنے کے لئے اب تک تہاڑ جیل اتھارٹی کو 12370000 روپے دیئے ہیں۔ اس میں سیکورٹی، بجلی، دیکھ بھال، کرایہ اور کھانے پینے کی سہولیات کے پیسے شامل ہیں۔ گروپ کو ابھی اور 7.5 لاکھ روپے دینے ہیں۔


بتا دیں کہ رائے نے سپریم کورٹ میں عرضی دی تھی کہ لوگوں کو پیسہ لوٹانے کے لئے انہیں اپنی پراپرٹی بیچنی ہے۔ اس کے لئے انہیں اپنے گروپ کے افسروں سے میٹنگ کرنے اور بزنس سے وابستہ لوگوں سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے تہاڑ جیل میں ہی ایک الگ جگہ مہیا کرانے کو کہا، جہاں رائے اپنے کلائنٹس سے مل سکیں۔


رائے کو 12 نومبر کو نارمل سیل میں بھیج کرباقی اسپیشل سروسز کو ختم کر دیا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق رائے پہلی بار گزشتہ اگست میں 10 دن کے لئے خصوصی یونٹ میں منتقل ہوئے تھے۔ اس دوران رائے نے نیویارک اور لندن کے دو بڑے ہوٹلوں کی فروخت کے لئے اسی کمرے میں بیٹھ کر ڈیل کی۔ ان 10 دنوں میں کورٹ نے انہیں وائی فائی اور ویڈیو کانفرنسنگ جیسی سہولیات کے استعمال کی اجازت دی تھی۔
First published: Dec 07, 2015 10:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading