ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی پیرول کی مدت میں اضافہ

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو دی گئی پیرول کی مدت 3 اگست تک بڑھا دی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 12, 2016 01:06 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کی پیرول کی مدت میں اضافہ
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو دی گئی پیرول کی مدت 3 اگست تک بڑھا دی ہے ۔

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو دی گئی پیرول کی مدت 3 اگست تک بڑھا دی ہے ۔ سہارا سربراہ کو ان کی ماں کی موت کے بعد انسانی بنیاد پر جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تاہم  اس کے ساتھ ہی رائے پر سخت شرائط رکھتے ہوئے ان سے 500 کروڑ روپے میں باقی 300 کروڑ روپے جمع کرانے کو کہا ہے ، جو انہوں نے جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا ۔


چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے رائے کو 11 مئی کا حکم کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بہر حال  آپ کو بقایا 300 کروڑ روپے جمع کرانے ہوں گے، دوسری صورت میں واپس جیل جائیں گے ۔ سبرت رائے کو اس سے قبل 11 مئی کو  سیبی کے پاس 200 کروڑ روپے جمع کرانے کے بعد دو ماہ کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا تھا ۔


رائے کی جانب سے عدالت میں پیش سینئر وکیل کپل سبل نے بقایا 300 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے سال کے آخر تک کا وقت مانگا ، لیکن بنچ نے کہا کہ ہم آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں ۔ چیف جسٹس کی قیادت والی اس بینچ میں جسٹس اے آر ڈوے اور اے سیکری بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے پورے معاملے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ہی سہارا سربراہ کو 4 مارچ 2014 سے 6 مئی 2016 تک جیل میں بند رہنا پڑا تھا۔

First published: Jul 12, 2016 01:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading