ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 149 روپئے بڑھی، یہاں چیک کریں اپنے شہر کی نئی قیمتیں

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین نے(LPG Gas Cylinder Price) رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ انڈین آئل (IOC) کی ویب سائٹ پر جاری قیمت کے مطابق بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں تقریبا 150 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • Share this:

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین نے(LPG Gas Cylinder Price) رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ انڈین آئل (IOC) کی ویب سائٹ پر جاری قیمت کے مطابق بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں تقریبا 150 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ سبھی شہروں میں بغیر سبسڈی والے 14 کلو کے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 144.50 روپئے سے 149 روپئے تک کی بڑھوتری کردی گئی ہے۔ جو فروری سے نافذ ہوگئی ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے 1 جنوری 2020 کو رسوئی گیس کی قیمت بڑھائی گئی تھی۔ ہر مہینے سبسڈی اور مارکیٹ قیمت میں تبدیلی ہوتی ہے لیکن فروری کی شروعات میں کوئی تبدیلی کی گئی تھی۔ آپ کو بتادیں کہ رسوئی گیس کے کل 27.6 کروڑ کے قریب صارف ہیں۔ ان میں سے تقریبا دو کروڑ کو سبسڈی نہیں ملتی ہے۔

ملک کے چار شہروں میں رسوئی گیس سلینڈر کی نئی قیمتیں (How to check LPG Gas Cylinder Rate)-  IOC کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں اب 14 کلو والا رسوئی گیس سلینڈر 858.50  روپئے میں ملے گا۔ دہلی میں 144.50  روپئے قیمت بڑھائی گئی ہیں۔

وہیں کولکاتہ کے کسٹمرس کو 149 روپئے زیادہ اداکرکے 896.00 کی قیمت پر سلینڈر ملے گا۔ ممبئی میں 145 روپئے کی بڑھوتری کے ساتھ نئی قیمت 829.50 روپئے ہوگی۔

First published: Feb 12, 2020 10:47 AM IST