نئی دہلی: سینٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر ڈاکٹر وی پی جوائے اور ہڈکو کے سی ایم ڈی ڈاکٹر ایم روی کانت نے شہری ترقی، ہاؤسنگ اور شہری غریبی کے خاتمے کے مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو اور محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) بندارودتا تریہ کی موجودگی میں آج یہاں ’’2022تک سب کیلئے مکان‘‘ میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔
سال 2022 تک سب کیلئے مکان کے وزیراعظم نریندر مودی کے ویزن کو حاصل کرنے کی خاطر ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ای پی ایف او نے 12اپریل 2017 کے گزٹ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 351 (ای) کے ذریعے ای پی ایف اسکیم 1952 میں ترمیم کی ہے تاکہ ای پی ایف ممبروں کو کْل جمع ہوئے پراویڈینٹ فنڈ میں سے 90 فیصد تک فنڈ نکالنے کی اجازت دے گا۔
قابل استطاعت مکان کی خریداری میں امداد دی جاسکے اور ہاؤسنگ کے قرض کی قسطوں کی ادائیگی میں سہولت پیدا کی جاسکے۔ اس اسکیم کا خاص مقصد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ہاؤسنگ کے پروگراموں سے مربوط ورکروں کیلئے مکانات کی تعمیر میں مدد کرنا ہے۔
ورکروں کیلئے مکان کی ضرورت کی فراہمی کی خاطر تمام فریقوں یعنی ورکروں، آجروں، مالی اداروں اور ہاؤسنگ ایجنسیوں کو اکٹھا کرنا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔