ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کے الزام میں سدرشن نیوز چینل کا ایڈیٹر گرفتار

نئی دہلی۔ سدرشن نیوز کے ایڈیٹر اور چیف منیجنگ ڈائرکٹر سریش چوہانكے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے کے الزام میں سدرشن نیوز چینل کا ایڈیٹر گرفتار
نئی دہلی۔ سدرشن نیوز کے ایڈیٹر اور چیف منیجنگ ڈائرکٹر سریش چوہانكے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ سدرشن نیوز کے ایڈیٹر اور چیف منیجنگ ڈائرکٹر سریش چوہانكے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں بدھ کی رات لکھنؤ ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا۔ ان پر فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کا الزام ہے۔ ان پر آئی پی سی کی 153 اے (1)، 295 اے اور 505 (1) بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


مذہبی مقام کے بارے میں چلائی جھوٹی خبریں


ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق سریش پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے چینل 'سدرشن' پر یوپی کے سنبھل میں مذہبی مقام کی جھوٹی خبریں نشر کر فرقہ وارانہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ اسی کو لے کر سنبھل میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ خبر کے مطابق، چوہانكے کو سنبھل ضلع میں ایک بھیڑ کی قیادت کرنے سے پہلے روک لیا گیا۔ انہوں نے ایک مندر میں جلابھشیک کا اعلان کیا تھا۔

First published: Apr 13, 2017 01:28 PM IST