اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سکما حملہ : شہید جوانوں کے اہل خانہ کو دیا جائے ایک ایک کروڑ روپے کا معاوضہ : راجناتھ سنگھ

    نکسلی حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس مرتبہ ہولی نہیں منائیں گے۔

    نکسلی حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس مرتبہ ہولی نہیں منائیں گے۔

    نکسلی حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس مرتبہ ہولی نہیں منائیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : نکسلی حملے میں مارے گئے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس مرتبہ ہولی نہیں منائیں گے۔ ہفتہ کو سکما میں ہوئے اس حملہ میں سی آر پی ایف کے 12 جوان شہید ہو گئے تھے۔ راج ناتھ نے ہفتہ کو رائے پور پہنچ کر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں شہیدوں کے خاندان کو ایک ایک کروڑ روپے سے کم معاوضہ نہیں ملنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
      انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لئے ایک المناک واقعہ ہے۔ سی آر پی ایف اور پولیس پارٹی گشت کرنے کے لئے نکلی تھی، جس دوران نکسلیوں نے حملہ کیا۔ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے، مجھے سی آر پی ایف پر فخر ہے۔
      انہوں نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے جوانوں کی لاش ان کے آبائی گاوں پہنچانے کے لئے مناسب انتظامات کی بھی ہدایت کی۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ نے کہا کہ جوانوں کی لاشوں کو گھر تک پہنچانے کے پورے انتظام کئے جائیں گے۔
      راج ناتھ نے کہا کہ وہ حال ہی میں زخمی جوانوں سے مل کر واپس آئے ہیں، دونوں جوانوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ انہوں نے جوانوں کو بہتر علاج دستیاب کرنے کی ہدایت بھی دی ۔چھتیس گڑھ حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے راج ناتھ نے کہا کہ حکومت کے اقدامات اور جوانوں کی وجہ سے ریاست میں ماؤنواز سرگرمیوں میں كمي آئی ہے، جس سے بوکھلاکر نکسلیوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
      First published: