உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب: Sunil Jakhar بی جے پی میں ہوئے شامل، جے پی نڈا نے دلائی رکنیت

    Youtube Video

    بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران، جاکھڑ نے پارٹی صدر جے پی نڈا اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں مرکز میں حکمراں پارٹی کی بنیادی رکنیت حاصل کی۔ نڈا نے جاکھڑ کو بی جے پی کا پٹا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی. پنجاب پردیش کانگریس کمیٹی (پی پی سی سی) کے سابق صدر سنیل جاکھڑ Sunil Jakhar، جنہوں نے ماضی میں کانگریس کے ساتھ تین نسلوں اور تقریباً 50 سال پرانے تعلقات کو الوداع کہا، جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران، جاکھڑ نے پارٹی صدر جے پی نڈا اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں مرکز میں حکمراں پارٹی کی بنیادی رکنیت حاصل کی۔

      نڈا نے جاکھڑ کو بی جے پی کا پٹا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔ جاکھڑ، جنہیں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ ماہ کانگریس کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا، نے 14 مئی کو فیس بک کے ذریعے ملک کی سب سے قدیم پارٹی کو 'گڈ لک اور الوداع کانگریس' کہا تھا۔ کانگریس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے، انہوں نے "دہلی میں بیٹھے کچھ لیڈروں، خاص طور پر امبیکا سونی پر حملہ کیا، اور کہا کہ جب تک کانگریس کو ایسے لیڈروں سے آزادی نہیں ملتی، تب تک وہ پنجاب میں اپنا عوامی بنیاد نہیں بنا سکتی۔

      سی ایم یوگی کا بڑا حکم، اسکولوں میں لگائے جائیں مذہبی مقامات سے اتارے گئے لاؤڈ اسپیکر

       

      مزید پڑھئے:  Terrorist Attack: لشکرطیبہ کے 4دہشت گرد گرفتار، ایک گراؤنڈ ورکر بھی پولیس کی گرفت میں آیا

      قابل ذکر ہے کہ امریندر سنگھ کے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سونی نے ہی گزشتہ سال کہا تھا کہ کانگریس کو کسی سکھ لیڈر کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہیے۔ خود جاکھڑ بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ میں شامل تھے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: