உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کسانوں کی مدد، AAP پر طنز اور کیپٹن کی تعریف ، جانئے پہلی PC میں CM چنی نے کیا کہا

    کسانوں کی مدد، AAP پر طنز اور کیپٹن کی تعریف ، جانئے پہلی PC میں CM چنی نے کیا کہا ۔ فائل فوٹو ۔

    کسانوں کی مدد، AAP پر طنز اور کیپٹن کی تعریف ، جانئے پہلی PC میں CM چنی نے کیا کہا ۔ فائل فوٹو ۔

    Charanjit Singh Channi انہوں نے کہا کہ امریندر حکومت نے کسانوں ، دلتوں اور غریبوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ کسانوں کو بجلی اور پانی کی مفت سہولت جاری رہے گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لے تاکہ کسان تحریک ختم کرکے ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں۔ چرنجیت سنگھ چنی نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر دونوں نائب وزیراعلیٰ سکھجندر رندھاوا اور او پی سونی ، ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت ، ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سمیت پارٹی ممبران اسمبلی موجود تھے۔

      انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایک زرعی ریاست ہے اور اگر کسان کو تکلیف پہنچی تو وہ ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ اگر زراعت ڈوب جائے گی تو پنجاب اور ملک ڈوب جائے گا۔ وہ اور پوری کانگریس حکومت ماضی میں کسان کے ساتھ کھڑی تھی اور اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کسی بھی صورت میں کسان کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔

      انہوں نے کہا کہ امریندر حکومت نے کسانوں ، دلتوں اور غریبوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ کسانوں کو بجلی اور پانی کی مفت سہولت جاری رہے گی۔

      انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک ایسے شخص کو وزیر اعلی بنایا ہے ، جس کے سر پر کبھی چھت نہیں تھی ۔ آج پارٹی نے اس کو کرسی پر بٹھایا ہے ۔ میں جذباتی ہو گیا ہوں ۔ اگر میں کوئی غلطی کرتا ہوں تو مجھے معاف کر دیں ۔ میرے والد دوسروں کے گھروں میں ٹینٹ ٹھیک کرنے کا کام  تھے ۔ میں ایک عام آدمی ہوں ۔ میں یہاں بیٹھا ہوں ۔ جبکہ دیگر پارٹیاں صرف عام آدمی کی بات کرتی ہیں ۔ یہ ایک عام آدمی کی حکومت ہے ، جو پنجاب کی بہتری کے لیے کام کرے گی ۔

      وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں پنجاب کے عام لوگوں کی آواز بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین ہماری زندگی ہیں اور سبھی کے ہر مسئلے کا حل ہوگا۔ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پکے ہونے والے پکے ہوں گے ، بس مجھے کچھ وقت دے دیجئے۔ چرنجیبت سنگھ چنی نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے متعلق کہا کہ وہ ہمارے لیڈر ہیں۔ کیپٹن حکومت کے ادھورے کاموں کو ہم پورا کریں گے ۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: