نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آج دہلی پولیس سے سوال کیا کہ سیاہ پوشاک میں ملبوس کچھ افراد بن بلائے عدالت میں کیوں داخل ہوئے جہاں غداری کے معاملے میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے صدر اور ملزم کنہیا کمار پر مبینہ طور پر پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیشی سے قبل حملہ کیا گیا۔
جسٹس جے چیلامیشور کی سربراہی والی ایک بنچ نے کہا کہ ’’ انھیں کیوں اجازت دی گئی۔پولیس نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی ۔ پورا ماحول کشیدہ تھا اور پٹیالہ ہاؤس عدالت سے اس عدالت تک کافی ہنگامہ تھا۔‘‘ عدالت نے سپریم کورٹ کی سینئر وکیل اور اس معاملے میں عرضی گزار کامنی جیسوال کی عرضی پر سماعت کے بعد یہ تبصرہ کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔