ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی این سی آر میں 2000 سی سی سے زائد کی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر لگی روک ختم

سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں 2000 سی سی اور اس سے زیادہ صلاحیت والی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن کی اجازت دیدی ہے، اس کے لئے شوروم کو قیمت کی ایک فیصد کے برابر رقم ہریالی کیلئے پر جمع کرنی ہوگی۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Aug 12, 2016 03:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی این سی آر میں 2000 سی سی سے زائد کی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر لگی روک ختم
سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں 2000 سی سی اور اس سے زیادہ صلاحیت والی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن کی اجازت دیدی ہے، اس کے لئے شوروم کو قیمت کی ایک فیصد کے برابر رقم ہریالی کیلئے پر جمع کرنی ہوگی۔

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں 2000 سی سی اور اس سے زیادہ صلاحیت والی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن کی اجازت دیدی ہے، اس کے لئے شوروم کو قیمت کی ایک فیصد کے برابر رقم ہریالی کیلئے پر جمع کرنی ہوگی۔ کورٹ نے کہا کہ ایک فیصد رقم مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کو جمع کرنی ہوگی ۔ بورڈ اس کے لئے پبلک سیکٹر کے کسی بینک میں ایک الگ اکاؤنٹ کھولے گا۔

عدالت عظمی مرکز کے اس اعتراض پر بھی سماعت کے لئے تیار ہے کہ کورٹ اس قسم کی فیس نہیں لگا سکتا۔ کورٹ نے کہا کہ وہ 2000 سی سی سے کم صلاحیت والے ڈیزل گاڑیوں پر چارج لگانے کے بارے میں بعد میں فیصلہ کرے گا۔

غور طلب ہے کہ دہلی میں آلودگی میں اضافہ کی وجہ سے سپریم کورٹ نے 2000 سی سی سے زائد کی نئی ڈیزل گاڑیوں کے رجسٹریشن پر روک لگا دی تھی۔ واضح رہے کہ 2000 سی سی سے زیادہ کی زیادہ تر ڈیزل گاڑیاں ایس یو وی اور لگژری کیٹیگری میں آتی ہیں۔ پابندی ہٹنے سے آٹوموبائل کمپنیوں کو بھی بڑی راحت ملی ہے۔

First published: Aug 12, 2016 03:44 PM IST