خواتین پہلوانوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا ایکشن، دہلی پولیس سے جمعہ تک مانگا جواب
خواتین پہلوانوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا ایکشن
جنتر منتر پر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج پر بیٹھی خواتین پہلوانوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جلد ہی سماعت کرنے والا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے پہلوانوں کی عرضی میں سنگین الزامات شامل ہیں۔
نئی دہلی: جنتر منتر پر اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج پر بیٹھی خواتین پہلوانوں کے معاملے پر سپریم کورٹ جلد ہی سماعت کرنے والا ہے۔ اس سے پہلے سینئر وکیل کپل سبل نے اس پورے معاملے پر سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ سبل نے کہا کہ سات خواتین پہلوانوں نے عرضی دی ہے۔ لیکن ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی ہے۔
ان خواتین پہلوانوں نے ایف آئی آر درج کرنے کی عرضی دائر کی ہے۔ سبل نے کہا کہ عرضی گزاروں میں ایک نابالغ پہلوان بھی شامل ہے۔ اس کا بھی استحصال بھی کیا گیا۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر بیٹھی خاتون پہلوانوں کے احتجاج کے معاملے میں دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس سے جمعہ تک جواب طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ جمعہ کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ جنتر منتر پر دھرنا دینے والے پہلوانوں میں سے سات خواتین نے منگل کو سپریم کورٹ کا رخ کیا اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچوڑ نے معاملے کو جمعہ 28 اپریل کو سماعت کے لیے درج کیا۔
انہوں نے سات شکایت کنندگان کے ناموں کی شناخت کو چھپانے کے لیے عدالتی ریکارڈ سے اسے ترمیم کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ پہلوانوں نے گذشتہ جمعہ کو دہلی پولیس میں برج بھوشن کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے پہلوانوں کی عرضی میں سنگین الزامات شامل ہیں۔
اس بیچ جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف اپنے احتجاج کی تجدید کرتے ہوئے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اپنے پہلے کے موقف سے ہٹتے ہوئے انہوں نے سیاسی جماعتوں، کسانوں کی تنظیموں، خواتین کی تنظیموں اور کھاپوں سے بھی حمایت مانگی۔ جنوری میں، اپنے احتجاج کے دوران سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر برندا کرات کی حمایت ظاہر کرنے کے بعد، پہلوانوں نے پارٹیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اس احتجاج پر سیاست نہ کریں۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔