ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال ، سزا یافتہ لوگوں کے انتخابات لڑنے پر کیوں نہ لگے تاحیات پابندی

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے 7 دن کا وقت دیا ہے

  • Share this:
سپریم کورٹ کا مرکز سے سوال ، سزا یافتہ لوگوں کے انتخابات لڑنے پر کیوں نہ لگے تاحیات پابندی
سپریم کورٹ

نئی دہلی : سیاست میں جرائم کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے سوال پوچھا ہے۔ عدالت عظمی نے کہا ہے کہ کیوں نہ سزا یافتہ لوگوں کے انتخابات لڑنے پر تاحیات پابندی لگا دی جائے۔ سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں 2 سال یا اس سے زیادہ کی سزا پانے والے لوگوں کے انتخابات لڑنے پر پابندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو جواب داخل کرنے کے لئے 7 دن کا وقت دیا ہے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بھی حلف نامہ داخل کر کے درخواست گزار کے مطالبہ کی حمایت کی تھی۔اس معاملے کی اگلی سماعت 18 اپریل کو ہوگی۔

خیال رہے کہ موجودہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت سزا کاٹنے کے 6 سال تک انتخابات لڑنے پر پابندی کا قانون ہے۔


First published: Mar 24, 2017 12:09 PM IST