ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اس دیوالی پر دلی اور این سی آر میں نہیں فروخت ہوں گے پٹاخے: سپریم کورٹ

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت اور این سی آر میں اس دیوالی پر پٹاخے فروخت نہیں ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے یکم نومبرتک اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 09, 2017 01:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اس دیوالی پر دلی اور این سی آر میں نہیں فروخت ہوں گے پٹاخے: سپریم کورٹ
نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت اور این سی آر میں اس دیوالی پر پٹاخے فروخت نہیں ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے یکم نومبرتک اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

نئی دہلی۔  قومی دارالحکومت اور این سی آر میں اس دیوالی پر پٹاخے فروخت نہیں ہوں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے یکم نومبرتک اس کی فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج ایک عرضی پر سماعت کے دوران اپنے ستمبر کے حکم میں فوری طور پر ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر تک قومی دارالحکومت علاقہ میں پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی جا تی ہے۔


عدالت نے کہا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہے کہ پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی سے ماحول پر کسی طرح کا کوئی خاص فرق پڑتا ہے یا نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ عدالت نے پٹاخوں کی فروخت کے لئے قبل میں جاری اپنے حکم میں مشروط اجازت دی تھی، جس کے خلاف اس فیصلے پردوبارہ غورکرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

First published: Oct 09, 2017 01:26 PM IST