ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Loan Moratorium: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہام عام آدمی کی دیوالی آپ کے ہاتھ میں ہے: جانیں کیا ہے معاملہ

سپریم کورٹ (Supreme Court) نے لون موریٹوریم (Loan Moratorium) معاملے پر عام آدمی کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ موریٹوریم سہولت کا فائدہ لینے والے لوگوں کو 15 نومبر 2020 تک سود پر سود (Interest on Interest) نہیں دینا ہوگا۔

  • Share this:
Loan Moratorium: سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے کہام عام آدمی کی دیوالی آپ کے ہاتھ میں ہے: جانیں کیا ہے معاملہ
Supreme Court

سپریم کورٹ  (Supreme Court)  نے لون موریٹوریم (Loan Moratorium)  معاملے پر عام آدمی کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ موریٹوریم سہولت کا فائدہ لینے والے لوگوں کو 15  نومبر 2020  تک سود پر سود (Interest on Interest) نہیں دینا ہوگا۔ ساتھ ہی کہا کہ 15 نومبر تک کسی کا لون اکاؤنٹ  نان پرفارمنگ ایسٹ (NPA) اعلان نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہم نے اس پر روک لگا رکھی ہے۔  اس سے پہلے سماعت کے دوران مرکزی حکومت  (Central Government)  کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل اور ریزرو بینک آف انڈیا (RBI)  و بینکوں کے وکیل ہریش سالوے نے معاملے کی سنوائی ملتوی کرنے کی درخواست کی۔ اس کے بعد معاملے کی سماعت دو نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

بتادیں کہ معاملے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکز کو دو کروڑ روپئے تک لون پر سود کی چھوٹ کے معاملے میں سرکلر جاری کرنے کیلئے 2 نومبر تک کی ڈیڈلائن طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عام لوگوں کی دیوالی (Diwali ) اب حکومت کے ہاتھوں میں ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام طرح کے رسمی طور پر حوالہ دیتے ہوئے فیصلے کو نافذ کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگا ۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت کوسود پر سود (Interest on Interest)  معافی اسکیم کو جلد سے جلد نافذ کرنا چاہئے۔ اس کے لئے مرکز کو ایک ماہ کے وقت کی ضرورت کیوں چاہئے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت اس بارے میں فیصلہ لیتی ہے تو ہم فوری طور پر حکم پاس کردیں گے۔ اس پر  سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ تمام قرض مختلف طریقوں سے دیئے گئے ہیں۔ لہذا  سب کے ساتھ مختلف  طریقوں سے نمٹنا ہوگا۔ تب سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ سود پر سود میں چھوٹ والی اسکیم پر 2 نومبر تک ایک سرکولر لائیں۔ اس پر سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ حکومت 2 نومبر تک سود پر سود میں معافی اسکیم کو لیکر سرکلر جاری کر دے گی۔



کیا ہے معاملہ
کورونا وائرس وبا  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے  مرکزی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ اس وقت  صنعتیں مکمل طور پر بند تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ تاجروں اور کمپنیوں کو بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت سے لوگ ملازمت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایسی صورتحال میں قرض کی قسطوں کو ادا کرنا مشکل تھا۔ ایسی صورتحال میں ریزرو بینک نے لون موریٹوریم (Loan Moratorium)  کی سہولت دے دی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 14, 2020 08:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading