نئی دہلی۔ سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے قتل کے معاملے میں آج سپریم کورٹ نے تمل ناڈو حکومت کی عرضی خارج کردی۔ اس طرح سے اب سابق وزیر اعظم کے قاتلوں کو جیل میں ہی رہنا پڑیگا۔ تمل ناڈو حکومت نے قاتلوں کی سزا معاف کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ عدالت عظمی نے اس عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور آج اس نے اس پر فیصلہ سنایا ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی طرف سے رہائی کی کارروائی شروع نہیں کر سکتی۔ اس کے لئے مجرم کو یا پھر اس کے رشتہ دار کو رہائی کے لئے درخواست دینا ہو گا۔ آپ کو بتا دیں کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی رہائی کے لئے تمل ناڈو حکومت کے حکم کے خلاف مرکز نے درخواست دائر کی تھی۔ مرکز نے دلیل دی کہ تفتیش سی بی آئی نے کی تھی اس لئے ریاستی حکومت کو سزا میں چھوٹ کا حق نہیں ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔