گودھرا ٹرین سانحہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آٹھ لوگوں کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

گودھرا ٹرین سانحہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آٹھ لوگوں کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

گودھرا ٹرین سانحہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے آٹھ لوگوں کو سپریم کورٹ نے دی ضمانت

Supreme Court Granted Bail to 8 Convicts of Godhra Case: سپریم کورٹ نے 2002 کے گودھرا ٹرین سانحہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے 8 لوگوں کو ضمانت دے دی ہے۔ ان سبھی کو گودھرا میں ٹرین کی بوگی کو آگ لگانے کا مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ جن لوگوں کی ضمانتیں منظور کی گئی ہیں وہ سبھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : سپریم کورٹ نے 2002 کے گودھرا ٹرین سانحہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے  8 لوگوں کو ضمانت دے دی ہے۔ ان سبھی کو گودھرا میں ٹرین کی بوگی کو آگ لگانے کا مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔ جن لوگوں کی ضمانتیں منظور کی گئی ہیں وہ سبھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے گودھرا ٹرین سانحہ کیس کے کچھ ملزمین کی عرضی زیر التوا ہونے پر انہیں ضمانت دے دی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے کچھ دیگر کو کسی قسم کی راحت دینے سے انکار کر دیا۔

    سپریم کورٹ نے 12 قصورواروں کی درخواست ضمانت پر غور کیا، جن میں سے آٹھ کو عمر قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے عمر قید کی سزا پانے والے 8 افراد کی ضمانت منظور کر لی۔ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ مجرمین پہلے ہی 17-18 سال جیل میں گزار چکے ہیں اور ہائی کورٹ جلد کوئی فیصلہ نہیں دے گا۔ سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا نے پرتشدد جرائم کے مرتکب ان لوگوں کو ضمانت دینے کی مخالفت کی، لیکن سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کر لی۔

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بینچ نے کہا کہ مجرموں کی ضمانت کی درخواستوں کے بیچ سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ایک فرق پیدا کرنے کی ضرورت تھی۔ بینچ نے کہا کہ وہ فی الحال ان لوگوں کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر رہے ہیں، جنہیں پہلے ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی اور بعد میں ان کی سزا کو کم کر کے عمر قید کر دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھئے: وکیل کے لباس میں آئے شوہر نے خاتون کو ماری گولی، اسپتال میں کرایا گیا داخل


    یہ بھی پڑھئے: سوڈان کی خانہ جنگی میں پھنسے کئی ہندوستانی ہوٹل میں قید، بنا بجلی، پانی کاٹ رہے دن



    قابل ذکر بات یہ ہے کہ 27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایس چھ کوچ میں آتشزدگی کے واقعہ میں 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جس کے بعد پوری ریاست میں شدید فسادات پھوٹ پڑے تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: