بغیر لائسنس کے ہتھیاروں پر سپریم کورٹ کا سخت رخ، کہا، یہ ہندوستان ہے امریکہ نہیں، جہاں ہتھیار رکھنا بنیادی حق...

  سپریم کورٹ فائل فوٹو

سپریم کورٹ فائل فوٹو

Arms License: اتر پردیش میں بغیر لائسنس کے بندوق رکھنے اور استعمال کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ہندوستان ہے امریکہ نہیں، جہاں اسلحہ رکھنا بنیادی حق ہو۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
    نئی دہلی. سپریم کورٹ (Supreme Court)اتر پردیش میں بغیر لائسنس کے ہتھیاروں (Unlicensed Weapons) کے استعمال کو روکنے اور اس سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔ سپریم کورٹ نے ان ہتھیاروں کو لے کر سخت تبصرہ بھی کیا ہے اور یوپی کے علاوہ بہار، پنجاب، ہریانہ سمیت دیگر ریاستوں کو بھی اس معاملے میں فریق بنایا ہے۔ اتر پردیش میں بغیر لائسنس کے بندوق رکھنے اور استعمال کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ہندوستان ہے امریکہ نہیں، جہاں اسلحہ رکھنا بنیادی حق ہو۔

    اتر پردیش میں بغیر لائسنس کے بندوق رکھنے اور استعمال کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ یوپی حکومت بتائے کہ اس سلسلے میں کتنے کیس درج ہوئے ہیں؟ ریاستی حکومت نے بغیر لائسنس کے ہتھیاروں پر پابندی لگانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟

    عدالت نے پوچھا کہ اتر پردیش میں ہتھیاروں سے متعلق اتنے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ یہی نہیں، بغیر لائسنس کے ہتھیاروں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بہار، پنجاب، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کو بھی فریق بنایا ہے۔

    Exclusive:ذاکرنائک کو عمان سے پکڑکر لایاجائےگا ہندوستان، خفیہ ایجنسیوں نے بچھایا جال:ذرائع

    وہ مجھے ڈھونڈے گا اور مار ڈالے گا، کورٹ میں چلائی گئی شردھا والکر کی ریکارڈنگ...

    سپریم کورٹ نے اس معاملے میں سینئر وکیل ایس ناگاموتھو کو امیکس کیوری (Amicus curiae) مقرر کیا گیا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں اس معاملے میں اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔ دراصل، پچھلی سماعت میں اس معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ یوپی میں بغیر لائسنس کے ہتھیاروں کا رجحان پریشان کن ہے۔

    عدالت نے یہ قدم باغپت علاقے میں 2017 میں ہوئے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت عرضی پر سماعت کے دوران اٹھایا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے بعد ملزم نے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: