ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راج دیو قتل کیس میں شہاب الدین اور تیج پرتاپ کو سپریم کورٹ نے جاری نوٹس

سپریم کورٹ نے بہار میں سیوان کے صحافی راج دیو راجن قتل کیس میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین اور ریاستی حکومت میں وزیر تیج پرتاپ یادو سے آج جواب طلب کیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Sep 23, 2016 03:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راج دیو قتل کیس میں شہاب الدین اور تیج پرتاپ کو سپریم کورٹ نے جاری نوٹس
سپریم کورٹ نے بہار میں سیوان کے صحافی راج دیو راجن قتل کیس میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین اور ریاستی حکومت میں وزیر تیج پرتاپ یادو سے آج جواب طلب کیا ہے

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے بہار میں سیوان کے صحافی راج دیو راجن قتل کیس میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین اور ریاستی حکومت میں وزیر تیج پرتاپ یادو سے آج جواب طلب کیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے مقتول صحافی کی بیوی آشا رنجن کی کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران شہاب الدین اور تیج پرتاپ کے علاوہ بہار حکومت کو بھی نوٹس جاری کئے۔

عدالت نے نوٹس کے جواب کے لئے ان سبھی کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس قتل کیس کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تفتیشی ایجنسی کو 17 اکتوبر تک تازہ صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

First published: Sep 23, 2016 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading