سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے سے انوراگ ٹھاکر کو ہٹایا
کورٹ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے بورڈ صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
- News18 India
- Last Updated: Jan 02, 2017 12:29 PM IST

کورٹ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے بورڈ صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
نئی دہلی۔ لوڑھا کمیٹی کی سفارشات کو بی سی سی آئی کی طرف سے لاگو کرنے میں ہو رہی آنا کانی بی سی سی آئی کو بھاری پڑی ہے۔ کورٹ نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے بورڈ صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ کورٹ نے انوراگ کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ شرکے نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک کورٹ کی کاپی نہیں ملی ہے۔
وہیں جسٹس لوڑھا نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل کی جیت ہے۔ اس فیصلے سے دوسرے کھیلوں کی تنظیموں کو بھی سبق ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی 3 سفارشات بورڈ کو بھیجی تھیں، لیکن انہیں نہیں مانا گیا۔
سپریم کورٹ میں ڈیڑھ سال سے چل رہے اس معاملے کی آج اہم سماعت ہوئی۔ پچھلی سماعت میں عدالت نے اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا اور اپنے تیور بھی صاف کر دیے تھے۔ بتا دیں کہ پچھلی سماعت میں چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی سربراہ انوراگ ٹھاکر پر عدالت کی توہین کا کیس چلایا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے انوراگ ٹھاکر جیل بھی جا سکتے ہیں۔
کورٹ نے دی تھی انوراگ کو وارننگ