ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو لازمی طور پر بجانے کی پابندی اب ختم

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو لازمی طور پر بجانے کی پابندی ختم کردی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 09, 2018 04:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو لازمی طور پر بجانے کی پابندی اب ختم
عدالت نے اپنے عبوری حکم میں سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو بجانا لازمی کردیا تھا اور اس دوران ناظرین کے لئے کھڑا ہونا لازمی تھا۔

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو لازمی طور پر بجانے کی پابندی ختم کردی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے 30 نومبر 2016 کے اپنے عبوری حکم میں آج ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔


عدالت نے اپنے عبوری حکم میں سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو بجانا لازمی کردیا تھا اور اس دوران ناظرین کے لئے کھڑا ہونا لازمی تھا۔ اس حکم سے معذور افراد کو رعایت دی گئی تھی۔ جسٹس مشرا نے سابقہ حکم میں ترمیم کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ سنیما ہالوں کے خصوصی اختیار پر منحصر کرے گا کہ وہ قومی ترانہ بجائیں یا نہیں۔ حالانکہ عدالت نے واضح کیا کہ اگر قومی ترانہ بجایا جاتا ہے تو ناظرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کا احترام کریں گے۔


عدالت کا ترمیمی حکم مرکزی حکومت کے کل کے اس حلف نامے کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ سنیما ہالوں میں قومی ترانہ کو فی الحال لازمی قرار نہ (نہ) دے۔

First published: Jan 09, 2018 04:06 PM IST