نئی دہلی: سپریم کورٹ ایودھیا تنازعہ معاملے میں اپنے دیئےفیصلے پرنظر ثانی کی درخواستوں پر سماعت جمعرات کو کرے گا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی پانچ رکنی بنچ نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ پانچ رکنی بنچ میں چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کےعلاوہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ، ڈی وائی چندرچوڑ، اشوک بھوشن اورجسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں۔ بنچ یہ فیصلہ لے گی کہ ان نظر ثانی درخواستوں پر سماعت چیمبرمیں ہوگی یا اوپن کورٹ میں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ کے ذریعہ 9 نومبرکو دیئے گئے ایودھیا فیصلے پرآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اورجمعیۃ علماء ہند کی حمایت سے مسلم فریق کی جانب سے 4 نظرثانی کی عرضیاں داخل کی گئی ہیں۔ عرضی داخل کرنے والوں میں مسلم فریق مصباح الدین، حسب اللہ، حاجی محبوب، رضوان احمد کے نام ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ کھلی عدالت میں سماعت ہوئی توان کی پیروی سینئر وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کریں گے۔
Supreme Court five-judge bench to hold an in-chamber hearing tomorrow to decide whether to hear review petitions in open court or not, against its November 9 verdict in Ayodhya case, a lawyer connected with the case said
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔