உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رافیل سودہ : سپریم کورٹ نے خارج کی سبھی عرضیاں ، کہا : جانچ کی ضرورت نہیں 

    رافیل سودہ : سپریم کورٹ نے خارج کی سبھی عرضیاں ، کہا: جانچ کی ضرورت نہیں 

    رافیل سودہ : سپریم کورٹ نے خارج کی سبھی عرضیاں ، کہا: جانچ کی ضرورت نہیں 

    رافیل سودے کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی تمام عرضیوں کو سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے ۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ رافیل سودے میں کوئی کمی نظر نہیں آئی ہے اور قیمت کی جانچ کرنا عدالت کا کام نہیں ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      رافیل جنگی طیارے کی مبینہ بد عنوانی کے تعلق سے مسلسل ہدفِ تنقید بننے والی مودی حکومت کو سپریم کورٹ سے جمعہ کے روز اس وقت بڑی راحت ملی، جب اس نے تمام چھ عرضیوں کو خارج کر دیا ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے سودے کے عمل کو قانونی طور پر چیلنج کرنے والی تمام چھ عرضیاں یہ کہتے ہوئے خارج کر دیں کہ اسے سودے میں ضابطے کی کوئی خلاف ورزی نظر نہیں آئی۔ سپریم کورٹ نے رافیل جنگی طیارے کو ملک کی ضرورت قرار دیتے ہوئے، تمام عرضیاں خارج کر دی۔
      چیف جسٹس گوگوئی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ستمبر 2016 میں جب رافیل سودے کو حتمی شکل دی گئی تھی ، اس وقت کسی نے خریداری کے عمل پر سوال نہیں اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا،’ ہمیں فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خرید کے عمل میں دخل دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے۔‘ ‘عدالت نے کہا کہ رافیل جنگی طیاروں کی قیمت پر فیصلہ کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔
      سپریم کورٹ نے مانا کہ ہندوستانی فضائیہ میں رافیل کی طرح چوتھی اور پانچویں جنریشن کے جنگی جہازوں کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ بنچ نے کہا،’ ملک کو چوتھی اور پانچویں جنریشن کی جنگی جہازوں کی ضرورت ہے، جو ہمارے پاس نہیں ہیں اور ملک جنگی طیاروں کے بغیر نہیں رہ سکتا۔‘‘عدالت نے کہا کہ اسے رافیل سودے میں فیصلہ کرنے کے عمل پر شک کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
      ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دور اقتدار میں 126 رافیل طیاروں کو خریدنے کے بجائے مودی حکومت نے محض 36 جنگی طیارے کے خریدے جانے پر اٹھنے والے سوالات پر عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کو 126 یا 36 طیارے خریدنے کے لیے پابند نہیں کر سکتی۔
      First published: