آنند موہن کی رہائی معاملے میں سپریم کورٹ کا بہار حکومت کو نوٹس، جواب طلب… جی کرشنیا کی اہلیہ کی عرضی پر حکم
آنند موہن کی رہائی معاملے میں سپریم کورٹ کا بہار حکومت کو نوٹس
Supreme Court Notice To Anand Mohan: آنند موہن کی رہائی معاملے میں آنجہانی جی کرشنیا کی اہلیہ اوما کرشنیا کی عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے بہار حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بہار حکومت اور دیگر متعلقہ لوگوں سے جواب طلب کیا ہے۔
نئی دہلی/پٹنہ: اس وقت آنند موہن کی رہائی کو لے کر بڑی خبر سامنے آرہی ہیں۔ دراصل سپریم کورٹ نے آنند موہن کی رہائی کے معاملے میں آنجہانی کرشنیا کی اہلیہ اوما کرشنیا کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بہار حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بہار حکومت اور آنند موہن دونوں سے جواب طلب کیا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جے کے مہیشوری کی بنچ میں سماعت ہوئی۔
ساتھ ہی اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد جی کرشنیا کی بیوی اوما کرشنیا نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے بہار حکومت اور دیگر متعلقہ لوگوں کو نوٹس بھیجا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار حکومت اور متعلقہ لوگوں کو اس معاملے میں 2 ہفتوں کے اندر جواب دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔
بتا دیں کہ جی کرشنیا کی بیوی اوما کرشنیا نے گوپال گنج کے اس وقت کے ڈی ایم جی کرشنیا کے قتل کیس میں ملزم بہار کے سابق ایم پی آنند موہن کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ گوپال گنج میں مارے گئے ڈی ایم جی کرشنیا کی بیوی اوما کرشنیا نے آنند موہن کو واپس جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اوما نے بہار حکومت کے قوانین میں تبدیلی کے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔