ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کنہیا سے مار پیٹ پر سپریم کورٹ کا اظہارتشویش، کہا، پورے معاملہ پر ہے اس کی نظر

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جے این یو کے طلبہ یونین صدر کنہیا کمار کی پیشی کے دوران اس سے مار پیٹ پر تشویش ظاہر کی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Feb 18, 2016 11:55 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کنہیا سے مار پیٹ پر سپریم کورٹ کا اظہارتشویش، کہا، پورے معاملہ پر ہے اس کی نظر
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جے این یو کے طلبہ یونین صدر کنہیا کمار کی پیشی کے دوران اس سے مار پیٹ پر تشویش ظاہر کی ہے۔

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جے این یو کے طلبہ یونین صدر کنہیا کمار کی پیشی کے دوران اس سے مار پیٹ پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کورٹ نے آج کہا کہ وہ پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ سپریم کورٹ نے کنہیا حامی وکلاء سے بھی کہا ہے کہ وہ معاملے کو اور طول نہ دیں۔


کورٹ نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بات سے بھی واقف ہیں کہ پولیس کمشنر بی ایس بسی نے کہا ہے کہ پولیس کنہیا کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرے گی۔


گزشتہ تین دنوں کے اندر دوسری بار وکلاء کی جانب سے کئے گئے اس ہنگامے پر سپریم کورٹ نے پٹیالہ ہاؤس میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے چھ وکلاء کا ایک پینل بھیجا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بھیجے گئے وکلاء کا کہنا ہے کہ کنہیا کمار کی پیشی کے دوران اس پر حملہ ہوا۔ وکلاء کی ٹیم نے کہا کہ کورٹ کے احاطے میں ان پر بھی بوتل اور پتھر پھینکے گئے۔ اسے لے کر وکیل آج اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

First published: Feb 18, 2016 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading