نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے مفرور شرا ب کاروباری وجے مالیہ کے حوالگی سے متعلق سماعت میں ہونے والی تاخیر کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو آج سخت سرزنش کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سکریٹری کو سمن کرنے کا اشارہ بھی دیا۔ عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کے لاآفیسرس کو مالیہ کے حوالگی کی کارروائی میں ہونے والی تاخیر کا تفصیلی سبب بتانے کی بھی ہدایت دی۔ عدالت نے کہا کہ مرکز سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حوالگی کارروائی میں تاخیر کیسے کرسکتا ہے ۔ عدالت عظمی نے وزارت خارجہ کو مالیہ کے حوالگی کی کارروائی میں ہونے والی تاخیر کے سلسلے میں پندرہ دسمبر تک تفصیلی معلومات دینے کے لئے کہا ہے۔
عدالت نے واضح کیا کہ اگر اس کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو وہ وزارت خارجہ کے سکریٹری کو سمن کرے گی۔ مالیہ پر بینکوں کے کنشورشیم کے نو ہزار کروڑ روپے قرض ادا نہیں کرنے کا الزام ہے ۔ وہ ان دنوں برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔