طاق وجفت فارمولہ : سپریم کورٹ نے عرضی گزار کو لگائی پھٹکار
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم اور دہلی میں طاق وجفت فارمولہ سے متعلق عام آدمی پارٹی کی حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم اور دہلی میں طاق وجفت فارمولہ سے متعلق عام آدمی پارٹی کی حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم اور دہلی میں طاق وجفت فارمولہ سے متعلق عام آدمی پارٹی کی حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کورٹ نے درخواست گزار کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ لوگ آلودگی کی وجہ سے مر رہے ہیں۔ ہم کار پولنگ کر کے جا رہے ہیں اور آپ اسے چیلنج کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میں طاق وجفت فارمولہ پر روک سے انکار کر دیا تھا۔
اس کا مطلب ہے کہ دہلی میں طاق وجفت فارمولہ 15 جنوری تک لاگو رہے گا۔ بتا دیں کہ گزشتہ جمعہ کو سماعت کے دوران دہلی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ ملک کے دارالحکومت میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آلودگی کم ہوئی ہے۔ اتوار کو ایک بار پھر حکومت نے فضائی آلودگی میں 50 فیصد کمی آنے کا دعوی کیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔