نئی دہلی۔ مرکزی حکومت کو سپریم کورٹ سے ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ سے متعلق فیصلے کی نظرثانی عرضی پر بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے پر اسٹے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے پر وہ تین دن کے اندر جواب دیں اور 10 دن کے بعد اگلی سماعت کی بات کہی ہے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے ایکٹ کو کمزور نہیں کیا ہے، لیکن گرفتاری اور سی آر پی سی کے التزامات کی وضاحت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے فوری طور پر گرفتاری کے التزام کے بارے میں کہا کہ ہمارا مقصد بے قصور لوگوں کو پھنسانے سے بچانا ہے۔ بے قصور لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہئے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی کھلی عدالت میں سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے التزام سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے دو ججوں کی بینچ نے کہا کہ وہ اس ایکٹ کے خلاف نہیں ہیں، لیکن قصورواروں کو سزا نہیں ملنی چاہئے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت کے باہر کیا ہو رہا ہے، اس سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام قانونی نکات پر بات کرنا اور آئین کے تحت قانون کا تعین کرنا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔