نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے سربراہ سبرت رائے کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے ایمبي ویلی سٹی کو نیلام کرنے کا آج حکم دیا۔ عدالت نے بامبے ہائی کورٹ کے نیلامی افسر کو نیلامی کے عمل کو شروع کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی سہارا سربراہ کو 28 اپریل کو عدالت کے سامنے ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم بھی دیا۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس رنجن گگوئی اور جسٹس اے کے سیکری کی بنچ نے سہارا گروپ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایمبي ویلی سٹی سے متعلق تمام ضروری معلومات 48 گھنٹے کے اندر اندر دستیاب کرائے۔ عدالت نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی )اور بامبے ہائی کورٹ کے حکام کو ہدایت دی کہ ضروری دستاویزات حاصل کرنے کے بعد وہ نیلامی کا عمل شروع کر دیں۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ 21 مارچ کو سہارا گروپ کو آگاہ کیا تھا کہ اگر اس نے وعدے کے مطابق 17 اپریل تک 5،092 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع نہیں کرائے، تو اس کی پونے کی ایمبی ویلی سٹی کی 39،000 کروڑ روپے کی جائیداد کی نیلامی کی جائے گی۔ بنچ نے نیویارک کے پلازہ ہوٹل میں سہارا کی حصہ داری 55 کروڑ ڈالر میں لینے کی خواہش ظاہر کرنے والی بین الاقوامی ریئل اسٹیٹ کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنا صحیح منشا ظاہر کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی رجسٹری کے بجائے سیبی ۔ سہارا ریفنڈ کھاتہ میں 750 کروڑ روپے جمع کرائے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔