ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیا ہوا تھا پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں؟ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی رپورٹ

نئی دہلی : پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیر اور بدھ کو صحافیوں اور طالب علموں کے ساتھ مار پیٹ پر آج سپریم کورٹ سماعت کرے گا ۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہوئے ہنگامے پر سپریم کورٹ نے تین مختلف رپورٹیں طلب کی ہیں ۔ اس معاملے میں 2 رپورٹ آج آئیں گی تو وہیں ایک رپورٹ کل یعنی جمعہ کو پیش کی جائے گی ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 18, 2016 10:30 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیا ہوا تھا پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں؟ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی رپورٹ
نئی دہلی : پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیر اور بدھ کو صحافیوں اور طالب علموں کے ساتھ مار پیٹ پر آج سپریم کورٹ سماعت کرے گا ۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہوئے ہنگامے پر سپریم کورٹ نے تین مختلف رپورٹیں طلب کی ہیں ۔ اس معاملے میں 2 رپورٹ آج آئیں گی تو وہیں ایک رپورٹ کل یعنی جمعہ کو پیش کی جائے گی ۔

نئی دہلی : پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیر اور بدھ کو صحافیوں اور طالب علموں کے ساتھ مار پیٹ پر آج سپریم کورٹ سماعت کرے گا ۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ہوئے ہنگامے پر سپریم کورٹ نے تین مختلف رپورٹیں طلب کی ہیں ۔ اس معاملے میں 2 رپورٹ آج آئیں گی تو  وہیں ایک رپورٹ کل یعنی جمعہ کو پیش کی جائے گی ۔


پٹیالہ ہاؤس کورٹ روم کے اندر کنہیا کے ساتھ کیا ہوا اور وہاں کیا ماحول تھا، اس پر ہائی کورٹ کے رجسٹرار آج دوپہر 2 بجے تک اپنی رپورٹ دیں گے ، تو کورٹ کا وفد بھی آج دوپہر 2 بجے اپنی رپورٹ جمع کرے گا ۔


وہیں دہلی پولیس اپنی رپورٹ جمعہ کو 2 بجے تک پیش کرے گی ۔ کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے پوچھا ہے کہ کورٹ کے اندر کنہیا کمار پر حملہ کیسے ہوا ۔ ساتھ ہی دہلی پولیس کو بتانے کیلئے کہا گیا ہے کہ کورٹ میں سیکورٹی کے باوجود ہنگامہ کیسے ہوا ۔ سپریم کورٹ میں یہ معاملہ سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے اس وقت اٹھایا تھا ، جب پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں وکلاء نے بدھ کو بھی مار پیٹ کی تھی ۔ اس پر سپریم کورٹ نے چھ سینئر وکلاء کا ایک پینل پٹیالہ ہاؤس کورٹ بھیجا تھا ، جو آج دوپہر 2 بجے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو دے گا ۔


قابل ذکرہے  کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں کنہیا کمار کی پیشی کے وقت جو کچھ ہوا اس پر سپریم کورٹ ناراض نظر آیا ۔ عدالت نے اسے لے کر ایک پینل بھی عدالت میں بھیجا تھا ۔
First published: Feb 18, 2016 09:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading