ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سدرشن نیوز کے پروگرام پر سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی ، کہا : آزادی بے لگام نہیں ہوسکتی

Sudarshan TV show : سدرشن نیوز کے پروگرام پرعدالت میں بولتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ صحافی کی آزادی سب سے اوپر ہے ۔ پریس کو کنٹرول کرنا کسی بھی جمہوریت کیلئے تباہ کن ہوگا ۔

  • Share this:
سدرشن نیوز کے پروگرام پر سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی ، کہا : آزادی بے لگام نہیں ہوسکتی
سدرشن نیوز کے پروگرام پر سپریم کورٹ کا اظہار ناراضگی ، کہا : آزادی بے لگام نہیں ہوسکتی

نوکر شاہی میں مسلمانوں کی مبینہ "دراندازی" پر سدرشن ٹی وی کے پروگرام بنداس بول کے نشریہ پر روک کیلئے سپریم کورٹ میں دائر عرضی پر آج سماعت ہوئی ۔ سپریم کورٹ نے شو کے پرومو پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر روک لگا دی ۔ سماعت کے دوران کہا کہ میڈیا میں کسی طرح کا سیلف ریگولیشن ہونا چاہئے ۔ عدالت نے کہا کہ جس طرح سے کچھ میڈیا ادارے مباحثہ کا انعقاد کررہے ہیں یہ تشویش کا باعث ہے ۔ عدالت نے سدرشن ٹی وی کے پروگرام کو سماج کو بانٹنے والا قرار دیا ۔ جسٹس کے ایم جوزیف نے کہا کہ میڈیا کی آزادی بے لگام نہیں ہوسکتی ۔ میڈیا کو بھی اتنی ہی آزاد حاصل ہے جتنی ملک کے کسی دوسرے شہری کو ہے ۔


سدرشن نیوز کے پروگرام پر عدالت میں بولتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ صحافی کی آزادی سب سے اوپر ہے ۔ پریس کو قابو کرنا کسی بھی جمہوریت کیلئے تباہ کن ہوگا ۔ عدالت نے کہا کہ آپ ٹی وی مباحثہ کا طریقہ دیکھئے ، اینکر ان گیسٹ کو میوٹ کردیتے ہیں ، جن کی رائے ان سے الگ ہوتی ہے ۔ زیادہ تر وقت اسکرین پر صرف اینکر ہی بولتا ہے ۔


دراصل سدرشن نیوز کے پروگرام پر روک لگانے کیلئے سات سابق نوکر شاہوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی ۔ اس سے پہلے دہلی ہائی کورٹ نے گیارہ ستمبر کو پروگرام کو نشر کئے جانے پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا ۔ اس پروگرام کے پرومو میں دعوی کیا گیا تھا کہ چینل سرکاری سروسیز میں مسلمانوں کی "دراندازی" کی سازش پر بڑا پردہ فاش کرے گا ۔


اس متنازع پروگرام کے حال ہی میں جاری پرومو میں دعوی کیا گیا تھا کہ چینل سرکاری نوکریوں میں مسلمانوں کی "دراندازی" کی بڑی سازش کا پردہ فاش کرنے کیلئے ایک پروگرام نشر کرنے کیلئے پوری طرح سے تیا رہے ۔ پروگرام جمعہ کو رات آٹھ بجے نشر ہونا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 08:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading