உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راج ناتھ سنگھ کا اسی سیشن میں ایس سی ، ایس ٹی سے منسلک بل پاس کرانے کا اعلان

    وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ: فائل فوٹو۔

    وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ: فائل فوٹو۔

    راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل (ایس سی ۔ ایس ٹی) پر ظلم و زیادتی روکنے کے مقصدسے کابینہ کی جانب سے بدھ کو منظور بل کو پارلیمنٹ کے رواں مانسون سیشن میں ہی پاس کرایا جائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل (ایس سی ۔ ایس ٹی) پر ظلم و زیادتی روکنے کے مقصدسے کابینہ کی جانب سے بدھ کو منظور بل کو پارلیمنٹ کے رواں مانسون سیشن میں ہی پاس کرایا جائے گا۔ راجناتھ  سنگھ نے لوک سبھا میں وقفہ صفرکے دوران کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڑگے کی طرف سے یہ مسئلہ اٹھائے جانے پر کہا ’’سارا ملک آگاہ ہے کہ سپریم کورٹ نے جو حکم دیا تھا اس سے ’درج فہرست ذات و قبائل ظلم و زیادتی روک تھام قانون ‘کمزور ہو گیا تھا۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی وقت کہا تھا کہ ہم ایسا ہی یا اس سے بھی سخت قانون لائیں گے۔کل ہی کابینہ نے اس بل کو منظوری دے دی ہے. ہم اسی سیشن میں اسے پیش کریں گے اور منظور كرائیں گے۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 10 اگست تک ہونا طے ہے اور جمعرات کے بعد اس کی چھ میٹنگیں ہونی ہیں۔

      سپریم کورٹ نے 20 مارچ 2018 کے اپنے فیصلے میں موجودہ قانون کے اس شق کو ختم کر دیا تھا جس کے تحت ایس سی / ایس ٹی شہریوں کے خلاف کوئی زیادتی ہونے پر ایف آئی آر درج ہوتے ہی بغیر تفتیش کے فوری طور پر گرفتاری لازمی تھی۔
      First published: