نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کی 34 ہزار کروڑ روپے کی ایمبي ویلی کی نیلامی پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔ جسٹس دیپک مشرا، جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس اے کے سیکری کی خصوصی بنچ سہارا گروپ کے وکلاء کے دلائل سے مطمئن نظر نہیں آئی اور اس نے نیلامی پر روک لگانے سے متعلق سہارا کی درخواست خارج کردیا۔ واضح رہے کہ سہارا گروپ کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی اور کپّل سبل نے کل اس کیس کو خاص طور سے ذکر کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے کیس کی آج سماعت کے لئے درج کیا تھا۔ سہارا گروپ نے خصوصی بنچ کو بتایا کہ ہندوستانی سیکورٹیز ایکسچینج بورڈ (سیبی) کے ساتھ تنازعہ میں اس نے سرمایہ کاروں کی ادائیگی کے لئے ایک متبادل منصوبہ بنایا ہے۔ لیکن عدالت اس جواب سے مطمئن نظر نہیں آ ئی اور اس نے نیلامی پر روکنے کا حکم دینے سے انکار کردیا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔