ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نربھیا کے قاتل مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش ناکام، عدالت عظمیٰ نے عرضی مسترد کردی

جسٹس آر بھانومتی،جسٹس بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مکیش کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اس میں کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔

  • Share this:
نربھیا کے قاتل مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش ناکام، عدالت عظمیٰ نے عرضی مسترد کردی
نربھیا کا مجرم مکیش سنگھ

نئی دہلی۔ نربھیا کے قاتل مکیش کی پھانسی سے بچنے کی آخری کوشش بدھ کو اس وقت ناکام ہوگئی جب سپریم کورٹ نے رحم کی عرضی خارج کئے جانے کےخلاف اس کی اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس آر بھانومتی،جسٹس بھوشن اور جسٹس اے ایس بوپنا کی خصوصی بینچ نے مکیش کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ اس میں کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔


عدالت نے نربھیا معاملے کے قصوروار مکیش کی عرضی خارج کئے جانے کو چیلنج دینے والی اپیل پر منگل کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ بینچ نے مکیش کی جانب سے پیش سینئر وکیل انجنا پرکاش اور دہلی حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ عدالت نے کہا کہ دہلی حکومت نے رحم کی عرضی کے ساتھ صدر کو مناسب دستاویز مہیا کرائے تھے۔


نربھیا کیس کے چاروں مجرمین


سپریم کورٹ نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ قصوروار نے صدر جمہوریہ کے سامنے سبھی دستاویزات رکھے تھے جسے دھیان میں رکھ کر صدر جمہوریہ نے اپنا فیصلہ دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے ذریعہ عرضی خارج کیے جانے کے بعد پھانسی کا راستہ آسان ہو گیا ہے جو کہ یکم فروری کو طے ہے۔
First published: Jan 29, 2020 11:35 AM IST