سپریم کورٹ نے مراٹھا ریزرویشن کی منسوخی کو درست قرار دیا، فیصلے پر نظرثانی سے انکار، کہا- کوٹہ ختم کرنے میں کوئی غلطی نہیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے مراٹھا برادری کو ریزرویشن کے مہاراشٹر کے قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس کے 2021 کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت نے اس معاملے پر ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں کیوریٹیو پٹیشن دائر کرے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مراٹھا برادری کو ریزرویشن کے مہاراشٹر کے قانون کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اس کے 2021 کے فیصلے میں کوئی غلطی نہیں تھی۔ ایک متفقہ فیصلے میں، پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے کئی بنیادوں پر 5 مئی 2021 کو سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ لوگوں کے لیے مہاراشٹر اسٹیٹ ریزرویشن فار سوشل اینڈ ایجوکیشنل بیک ورڈ کلاسز (SEBC) ایکٹ کو ختم کر دیا تھا۔ جس میں ایک بنیاد 50 فیصد کوٹہ کے اصول کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ مراٹھا برادری سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ نہیں ہے اور اسے ریزرویشن کے دائرے میں نہیں لایا جا سکتا ہے۔

    عید الفطر 2023: ہندوستان میں آج منائی جارہی ہے عید، جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز، صدر دروپدی مرمو اور پی ایم مودی نے دی مبارکباد

    کورونا نے بڑھائی ٹینشن، 24 گھنٹے میں 12000 سے زائد نئے کیس… 42 اموات، ایکٹو کیسز 67 ہزار سے تجاوز

    'ٹائمز آف انڈیا' کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس کے بعد مہاراشٹر حکومت اور دیگر متاثرہ جماعتوں نے اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے حکم میں جسٹس ایم آر شاہ، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی، جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس وی راما سبرامنیم کی بنچ نے مراٹھا ریزرویشن کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے دائر نظرثانی کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ بنچ نے کہا کہ 'فیصلے پر نظر ثانی کی عرضیوں، چیلنج کے تحت رکھے گئے فیصلے اور اس سے منسلک دستاویزات کو غور سے دیکھنے کے بعد، ہم مطمئن ہیں کہ فیصلے میں کوئی غلطی نہیں ہے'۔

    مہاراشٹر حکومت کیوریٹو پٹیشن دائر کرے گی
    سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت نے اس معاملے پر ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ ریاستی حکومت نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ میں کیوریٹیو پٹیشن دائر کرے گی۔ ریاستی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ مراٹھا برادری کی سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو ثابت کرنے کے لیے ایک تفصیلی سروے کرنے کے لیے ایک اور کمیشن قائم کرے گی۔ سی ایم شندے نے کہا کہ 'ہم مضبوطی سے مراٹھا برادری کے ساتھ ہیں اور ہم کوٹہ کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے'۔
    Published by:sibghatullah
    First published: