Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    نہیں کرسکتے وزیر اعظم کا انتظار ، یکم جون تک ہر حال میں کھولا جائے ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے : سپریم کورٹ

    اگر وزیر اعظم نریندر مودی 31مئی تک اس کا افتتاح کردیتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ یکم جون سے اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

    • UNI
    • Last Updated: May 10, 2018 05:38 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    نہیں کرسکتے وزیر اعظم کا انتظار ، یکم جون تک ہر حال میں کھولا جائے ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے : سپریم کورٹ
    فائل فوٹو

    نئی دہلی : سپریم کورٹ نے ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے کا اب تک افتتاح نہیں ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی 31مئی تک اس کا افتتاح کردیتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ یکم جون سے اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ عدالت عظمی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت دی کہ نوتعمیر شدہ ایسٹر پیریفیرل ایکسپریس وے کا افتتاح 31مئی سے پہلے کیا جائے۔

    جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی خصوصی بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا جب اسے یہ بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی مصروفیت کی وجہ سے اس ایکسپریس وے کا افتتاح نہیں ہوسکا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر 31مئی سے پہلے اس کا افتتاح نہیں ہوتا ہے تو اسے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ کیوں کہ قومی راجدھانی پہلے سے ہی ٹریفک کا بھاری دباو جھیل رہی ہے۔

    جسٹس لوکر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غازی آبادکے راستے گزرنے والے اس 135کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کا 20اپریل تک افتتاح کرنے کی اطلاع دی گئی تھی ، لیکن اسے ابھی تک عوام کے لئے نہیں کھولا جاسکا ہے۔ اتھارٹی نے بنچ کو مطلع کیا کہ ایکسپریس وے کا افتتاح 29اپریل کو وزیر اعظم کو کرنا تھا ، لیکن ان کے پہلے سے طے شدہ پروگراموں کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکا۔

    اس دوران ہریانہ حکومت نے بنچ کو بتایا کہ 135کلومیٹر طویل ویسٹرن پیریفیرل ایکسپرس وے کا 81فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کی تعمیر کا کام کرنے والی پرائیوٹ کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ کام 30جون تک پورا ہوجائے گا۔ اس کی تعمیر کا کام اگلے سال فروری تک پورا ہونے کا ہدف تھا لیکن یہ وقت سے پہلے ہی جون میں پورا ہوجائے گا۔

    عدالت عظمی نے 2005میں مرکز سے کہا تھا کہ دہلی کے چاروں طرف جولائی 2016 تک ایک نئے ایکسپریس وے کی تعمیر کی جائے تاکہ قومی راجدھانی میں گاڑیوں کی بھیڑ کم کی جاسکے۔

    First published: May 10, 2018 05:37 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading