سپریم کورٹ نے بابری مسجد معاملہ میں اترپردیش حکومت سے تفصیلات مانگیں
خیال رہے کہ متعلقہ معاملہ کی سماعت کرنے والی نچلی عدالت کے جج 30ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Jul 15, 2019 03:06 PM IST

سپریم کورٹ: فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام معاملہ کی سماعت کرنے والی ذیلی عدالت کے جج کے سلسلہ میں پیر کو اترپردیش حکومت سے تفصیلات دینے کے لئے کہا۔ جج روہنٹون نریمن کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ وہ چاہتی ہے کہ متعلقہ معاملہ میں وہی جج آخری فیصلہ سنائے، جنہوں نے اب تک اس پورے معاملہ کو سنا ہے۔ بنچ نے کہا کہ معاملہ کی اگلی سماعت جمعہ کو کی جائے گی۔
خیال رہے کہ متعلقہ معاملہ کی سماعت کرنے والی نچلی عدالت کے جج 30ستمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ جج نے عدالت عظمی کو تحریر کردہ خط میں کہا کہ مقدمہ کو نپٹانے کے لئے کم از کم چھ مہینہ کا مزید وقت چاہئے۔