ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپریم کورٹ کا شہاب الدین کو تہاڑ جیل بھیجنے کیلئے بہار اور مرکز کو نوٹس

سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کو بہار کی سیوان جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج بہار حکومت، مرکزی حکومت اور شہاب الدین کو نوٹس جاری کئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2016 03:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سپریم کورٹ کا شہاب الدین کو تہاڑ جیل بھیجنے کیلئے بہار اور مرکز کو نوٹس
سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کو بہار کی سیوان جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج بہار حکومت، مرکزی حکومت اور شہاب الدین کو نوٹس جاری کئے۔

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ شہاب الدین کو بہار کی سیوان جیل سے دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج بہار حکومت، مرکزی حکومت اور شہاب الدین کو نوٹس جاری کئے۔

جسٹس دیپک مشرا اورجسٹس امیتابھ رائے کی ڈویژن بنچ نے صحافی راج دیو رنجن کی بیوی آشا رنجن اور ایک دیگر عرضی گذار چندر بابو کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے شہاب الدین کو سیوان جیل سے تہاڑ منتقل کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔ معاملے کی اگلی سماعت 28 نومبر کو ہوگی اور تب تک بہار حکومت، مرکزی حکومت اور شہاب الدین کو اپنا جواب داخل کرنا ہے۔


عرضی گزاروں نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ سیوان شہاب الدین کا آبائی ضلع ہے اور اپنے مجرمانہ ریکارڈ کے سبب وہ مقدمہ پر اثر ڈال سکتا ہے اور چشم دید گواہوں کو ڈرا سکتا ہے۔ وہ راج دیو کے کنبہ کے اراکین کو بھی دھمکی دے سکتا ہے۔

First published: Oct 24, 2016 03:31 PM IST