உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنندا پشکرمعاملہ : سبرا منیم سوامی کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

    راجدھانی کے لیلا ہوٹل میں سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔

    راجدھانی کے لیلا ہوٹل میں سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔

    ۔سپریم کورٹ نے سنندا پشکر معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر آج دہلی پولیس سے جواب طلب کیا۔ سوامی نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنند ا پشکر موت معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔سپریم کورٹ نے سنندا پشکر معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر آج دہلی پولیس سے جواب طلب کیا۔ سوامی نے سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنند ا پشکر موت معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے کی درخواست کی ہے۔

      عدالت عظمی نےسبرا منیم سوامی کی دلیل سننے کے بعد دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرنے کے لئے کہا۔

      بتادیں کہ بی جے پی لیڈر دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف گزشتہ مہینہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔ ہائی کورٹ نے عدالت کی نگرانی میں سنندا پشکر موت کی ایس آئی ٹی سے تفتیش کرانے کی ان کی درخواست خارج کردی تھی۔

      جج ارون کمار مشرا اورجج امیتاو رائے پر مشتمل بنچ نے مسٹر سوامی سے کہاکہ آئندہ تاریخ کو عرضی گزار اپنی عرضی قبول کرنے کے سوال پر اسے مطمئن کریں گے۔عدالت نے بی جے پی لیڈر سے اگلی تاریخ کو یہ بھی بتانے کے لئے کہا ہے کہ کیا مسٹر سوامی اس معاملہ میں عرضی دائر کرنے کے اہل ہیں۔

      اب اس معاملہ کی سماعت تین ہفتہ بعد ہوگی۔واضح ہو کہ راجدھانی کے لیلا ہوٹل میں سنندا پشکر کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی۔
      First published: