Manipur Violence: آج ہوسکتا ہے فیصلہ کن دن! منی پور تشدد پر سپریم کورٹ میں عرضیوں پر ہوگی سماعت

آج ہوسکتا ہے فیصلہ کن دن

آج ہوسکتا ہے فیصلہ کن دن

میتی منی پور کی آبادی کا تقریباً 53 فیصد حصہ ہیں اور زیادہ تر امپھال وادی میں رہتے ہیں، وہیں دیگر قبائل جیسے ناگا اور کوکی آبادی کا مزید 40 فیصد ہیں اور زیادہ تر پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Manipur, India
  • Share this:
    منی پور تشدد (Manipur Violence): سپریم کورٹ آج یعنی 8 مئی 2023 یعنی پیر کے روز منی پور کی صورتحال پر درخواستوں کے کی سماعت کرے گا جس میں ایک حکمراں بی جے پی ایم ایل اے کی طرف سے میتی کمیونٹی (Meitei community) کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے معاملے پر ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست اور ایک قبائلی تنظیم کی طرف سے ایس آئی ٹی کی جانچ کے لئے ایک پی آئی ایل شامل ہے۔

    گزشتہ ہفتے منی پور میں تشدد نے شمال مشرقی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پارڈی والا کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ میتیوں اور قبائلیوں کے درمیان جھڑپیں گزشتہ بدھ کو ضلع چورا چند پور میں شروع ہوئیں۔ قبائلی 27 مارچ کے منی پور ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد میتیوں کو ریزرویشن دینے کی مخالفت کر رہے ہیں جس میں ریاستی حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ میتی برادری کی طرف سے ایس ٹی کا درجہ دینے کے مطالبے پر چار ہفتوں کے اندر مرکز کو سفارش بھیجے۔

    بی جے پی کے ایم ایل اے اور منی پور قانون ساز اسمبلی کی ہلز ایریا کمیٹی (ایچ اے سی) کے چیئرمین ڈنگنگ لونگ گینگمی نے اپنی اپیل میں استدلال کیا کہ ہائی کورٹ کے سامنے کی کارروائی ایچ اے سی کو فریق نہ بنانے کی وجہ سے خراب ہوئی اور ہائی کورٹ کا حکم دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی اور تشدد کی وجہ بنی۔ ایم ایل اے نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر ہدایات دی جانی تھیں تو وہ ایچ اے سی کو نوٹس اور ایچ اے سی کی سماعت کے بغیر نہیں دی جا سکتی تھیں۔ جس نے اس معاملے سے متعلق ہائی کورٹ کے توہین عدالت نوٹس سمیت مختلف احکامات کو چیلنج کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم سے دونوں برادریوں میں تناؤ پیدا ہوا اور ریاست بھر میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ’’اس کے نتیجے میں اب تک 19 قبائلی افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ریاستوں میں مختلف مقامات بلاک ہیں، انٹرنیٹ مکمل طور پر بند ہے اور مزید لوگوں کی جانیں جانے کا خطرہ ہے‘‘۔ میتی منی پور کی آبادی کا تقریباً 53 فیصد حصہ ہیں اور زیادہ تر امپھال وادی میں رہتے ہیں، وہیں دیگر قبائل جیسے ناگا اور کوکی آبادی کا مزید 40 فیصد ہیں اور زیادہ تر پہاڑی اضلاع میں رہتے ہیں۔

    ایک این جی او ’منی پور ٹرائبل فورم‘ کی طرف سے ایڈوکیٹ ستیہ مترا کے ذریعے دائر پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ اس نے آئین کے دفعہ 32 کے تحت منی پور میں قبائلی برادری پر حملوں سے پیدا ہونے والی انتہائی صورتحال کی وجہ سے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    اس نے الزام لگایا کہ ان حملوں کو اقتدار میں موجود پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو غالب گروپ کی حمایت کرتی ہے اور اس نے مرکز اور منی پور سے منی پوری قبائلیوں کو نکالنے کے لیے ہدایات مانگیں۔

    قبائلی تنظیم کی طرف سے پی آئی ایل میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ حملے 3 مئی کو شروع ہوئے اور کئی گرجا گھروں اور اسپتالوں کو بھی نقصان پہنچا جب ہجوم نے ہنگامہ آرائی کی، گھروں اور گاڑیوں اور قبائلیوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں کو نذر آتش کیا۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: