کٹھوعہ عصمت دری معاملہ: عدالت عظمیٰ نے پٹھان کوٹ ٹرانسفرکیا معاملہ، روزہوگی سماعت
نئی دہلی:عدالت عظمیٰ نے کٹھوعہ عصمت دری معاملہ کو پٹھان کوٹ ٹرانسفر کردیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت روزانہ اور سپریم کورٹ خود اس کی مانیٹرننگ کرے گا۔
- News18 Hindi
- Last Updated: May 07, 2018 04:33 PM IST

نئی دہلی:عدالت عظمیٰ نے کٹھوعہ عصمت دری معاملہ کو پٹھان کوٹ ٹرانسفر کردیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت روزانہ اور سپریم کورٹ خود اس کی مانیٹرننگ کرے گا۔
نئی دہلی:عدالت عظمیٰ نے کٹھوعہ عصمت دری معاملہ کو پٹھان کوٹ ٹرانسفر کردیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت روزانہ اور سپریم کورٹ خود اس کی مانیٹرننگ کرے گا۔ عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کی سماعت غیر ضروری طور پر ملتوی نہیں کی جائے گی۔ وہیں جموں وکشمیر سرکار اس کیس میں اسپیلش پبلک پراسیکیوٹر مقرر کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران آج ہی جموں وکشمیر سرکار نے اس معاملے کو کسی دیگر ریاست میں ٹرانسفر کرنے پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ حکومت نے کہاکہ تھا کہ ریاست میں ہی اس کے فیئر ٹرائل کی سہولت مہیا کی جائے گی، لیکن سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر حکومت کے مطالبے کو درکنار کردیا ہے۔
غورطلب ہے کہ کٹھوعہ عصمت دری معاملہ کی متاثرہ کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس میں اہل خانہ نے اس معاملے کو چنڈی گڑھ عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس دوران اہل خانہ نے جان کو خطرہ ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا تھا۔