نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت جلد کرنے کا مطالبہ جمعرات کے رو ز مسترد کر دیا۔ کچھ عرضی گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور جلدی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔
عدالت نے کہا’’ سبری مالا معاملے میں خواتین کے حقوق بنام مذہبی روایت معاملے کی سماعت کے بعد اسے سنا جائے گا ۔ آپ ہولی کی چھٹی کے بعد پھر تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کریں‘‘ ۔ اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت اگلے ہفتے اپنا جواب داخل کر دے گی۔ واضح رہے کہ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی 150 سے زائد عرضیاں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں۔ تمام عرضیوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
Chief Justice of India SA Bobde asks Kapil Sibal to mention the matter again after Holi break of the court. https://t.co/sxrxxmpOjF
خیال رہے کہ 22 جنوری کو سی اے اے کو چیلنج کرنے والی 140 سے زائد درخواستوں کے بیچ کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اس معاملے کو آئینی بنچ کے پاس بھیج سکتا ہے۔ اس تاریخ کو عدالت نے اس معاملے میں دائر تمام درخواستوں سے متعلق مرکز کو اپنا جواب داخل کرنے کے لئے چار ہفتوں کی مہلت دی تھی۔ تاہم ، عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو روکنے کے بارے میں کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا تھا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔