ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی حکومت کا ریل بجٹ آج ، ریلوے کی کایا کلپ کیلئے وژن 2030

نئی دہلی: مودی حکومت کے اپنے تیسرے ریلوے بجٹ میں اصلاحات کو ادارہ جاتی جامہ پہناتے ہوئے ملک میں آئندہ 15 برسوں کے دوران ریلوے کی ترقی کیلئے ایک وژن ڈوکومنٹ ’وژن 2030‘ پیش کئے جانے کا امکان ہے جس میں ریلوے کی کایا کلپ کا پورا روڈ میپ ہوگا۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ریل بجٹ 17۔2016 کو آج حتمی شکل دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریل بجٹ ملک کے مفاد اور ریل مفاد میں ہوگا۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 25, 2016 09:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی حکومت کا ریل بجٹ آج ، ریلوے کی کایا کلپ کیلئے وژن 2030
نئی دہلی: مودی حکومت کے اپنے تیسرے ریلوے بجٹ میں اصلاحات کو ادارہ جاتی جامہ پہناتے ہوئے ملک میں آئندہ 15 برسوں کے دوران ریلوے کی ترقی کیلئے ایک وژن ڈوکومنٹ ’وژن 2030‘ پیش کئے جانے کا امکان ہے جس میں ریلوے کی کایا کلپ کا پورا روڈ میپ ہوگا۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ریل بجٹ 17۔2016 کو آج حتمی شکل دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریل بجٹ ملک کے مفاد اور ریل مفاد میں ہوگا۔

نئی دہلی: مودی حکومت کے اپنے تیسرے ریلوے بجٹ میں اصلاحات کو ادارہ جاتی جامہ پہناتے ہوئے ملک میں آئندہ 15 برسوں کے دوران ریلوے کی ترقی کیلئے ایک وژن ڈوکومنٹ ’وژن 2030‘ پیش کئے جانے کا امکان ہے جس میں ریلوے کی کایا کلپ کا پورا روڈ میپ ہوگا۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ریل بجٹ 17۔2016 کو آج حتمی شکل دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریل بجٹ ملک کے مفاد اور ریل مفاد میں ہوگا۔ 


مسٹر پربھو کل دوپہر 12 بجے لوک سبھا میں ریل بجٹ پیش کریں گے۔ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے نفاذ کی وجہ سے 32 ہزار کروڑ روپے کے بوجھ اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کی طرف سے دیے جا رہے قرض کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار کروڑ روپے کی ادائیگی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے بجٹ میں ریونیو حاصل کرنے کے لئے نئے ماڈل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔


بجٹ میں مسافروں کی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے اصلاحات کی پٹری پر ہی آگے بڑھنے اور مسافر کرایوں میں اضافہ سے بچتے ہوئے مال ڈھونے، پارسل، اشتہارات اور کیٹرنگ نظام کی نئی پالیسیوں کے ذریعے آمدنی بڑھانے پر توجہ دیئے جانے کا امکان ہے۔  ریلوے کے ذرائع کے مطابق اس مرتبہ ریلوے بجٹ میں ڈبل لائن، ٹرپل لائن، بجلی، سگنل اور مواصلات کی جدیدکاری کیلئے نئے منصوبوں کے اعلانات کے ساتھ موبائل کے ذریعے پورے ہندستان کے غیر ریزرو ٹکٹ بنانے کی سہولت اور دیگر آئی ٹی خدمات کو بڑھانے کا امکان ہے۔


ریلوے کے آپریشن کیلئے مکمل کمپیوٹرائزیشن کا اگلے مرحلے میں توسیع کرتے ہوئے مال گاڑيوں کو اہم راستوں کی بجائے متبادل راستہ سے بھیجے جانے کے نئے نظام کا اعلان کئے جانے کی توقع ہے۔ اہم ریل راستوں پر تکنیکی اپ گریڈ کر کے اس پر گاڑیوں کی رفتار میں 10کلومیٹر فی گھنٹہ تک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریلوے کی آرزومندانہ صلاحیت کی توسیع کی منصوبہ بندی کے لئے ایل آئی سی کے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی طرز پر عالمی بینک اور کچھ دیگر بین الاقوامی اداروں سے سرمایہ کاری کی پیشکش کا ذکر بھی بجٹ میں کیا جا سکتا ہے۔


اگلے مالی سال میں ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات کے نفاذ سے پڑنے والے مالی بوجھ کے باوجود مسافر کرایہ میں اضافہ کا امکان نہیں ہے۔ حال ہی میں ریلوے میں ٹکٹ کینسل کرانے کے قوانین اور محصولات میں تبدیلی، بچوں کے لئے پوری سیٹ کی پوری فیس لینے کی طرح بہت سے اقدامات سے آمدنی بڑھانے کے بندوبست کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں اے سی فرسٹ کلاس میں تقریباً تمام مراعات ختم کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مراعات کو منطقی بنانے، ان میں کمی لانے اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کا اعلان ہو سکتا ہے۔


بازار میں اسٹیل، خام لوہا، سیمنٹ، کوئلہ، آٹوموبائلس اور بہت سے دوسرے سیکٹروں کو مال برداری سے جوڑنے کی نئی پالیسی آ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پارسل بکنگ کی بھی نئی پالیسی تقریباً تیار ہے۔ ریلوے احاطوں، ٹرینوں کی دیواروں پر اشتہارات کے ذریعے آمدنی بڑھانے اور بیس کچن کے ذریعے کیٹرنگ کی نئی پالیسی لائے جانے کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق بیس کچن میں کھانا پکانے کا کام نجی ٹھیکیداروں کو دینے اور سی سی ٹی وی کیمروں اور روایتی دونوں طریقوں سے معیار کی نگرانی کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ ریل بجٹ میں بھوپال کے کوچ ریہبیلی ٹیشن سینٹر سے بن کر آنے والے کوچز سے نئی مهامنا ایکسپریس گاڑیاں چلانے کا اعلان ہو سکتا ہے۔ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے سے ملک بھر میں غیر ریزروٹکٹ بکنگ کی سہولت لانے، ٹرینوں میں ٹی ٹی ای کو ہینڈ ہیلڈ سیٹ دیئے جانے جیسے اقدامات کا اعلان ہو سکتا ہے۔


ریاستوں کے ساتھ مشترکہ پلانٹ کے ذریعے ریلوے کے منصوبوں کے نفاذ کے نئے ماڈل کا بھی بجٹ میں ذکر کئے جانے کی پوری امید ہے۔ اہم ریل راستوں میں ٹریک اپ گریڈ کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔ اس کے پیش نظر کچھ راہوں پر گاڑیوں کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھانے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ریل بجٹ اصلاحات کی سمت میں ہو گا اور مسافروں پر براہ راست بوجھ ڈالنے سے بچنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

First published: Feb 25, 2016 09:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading