لکھنو : کانگریس کے ذریعہ اترپردیش میں بڑی تنظیمی تبدیلی کے بعد اب بی جے پی نے بھی بڑی تنظیمی تبدیلی کی ہے ۔ مظفرنگر فسادات کے ملزم سریش رانا کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے تنظیم میں بڑی ذمہ داری دے کر ان کا عہدہ بڑھا ہے ۔ منگل کو سریش رانا کو یوپی بی جے پی کا نائب صدر بنا دیا گیا ۔ رانا اتر پردیش میں بی جے پی کو انتخابات میں جیت دلانے کی حکمت عملی بنائیں گے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ سریش رانا کو یہ ذمہ داری دے کر بی جے پی نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں ہندوتو کے مسئلے کو بھنائے گی ۔ یعنی داغدار لیڈر کے بھروسے کرسی تک پہنچنے کی کوشش کرے گی ۔
خیال رہے کہ اس سے منگل کو ہی نرمل کھتری کے استعفی کے بعد کانگریس نے فلم اداکار نے سیاستداں بنے راج ببر کو اترپردیش کا صدر کا بنایا تھا۔ علاوہ ازیں چار نائب صدور کا بھی اعلان کیا تھا ، جن میں عمران مسعود بھی شامل ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔