اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریول کو تھپڑ مارنے والے کی بیوی نے کہا : مودی جی کی برائی نہیں تھی پسند

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو

    دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ۔ فائل فوٹو

    دہلی کے وزیر علی اروند کیجریول موتی نگر کے کرم پورہ علاقہ میں عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار برجیش گوئل کی حمایت میں روڈ شو کررہے تھے ، اسی وقت ایک شخص نے وزیر اعلی کیجریول کی جیپ پر چڑھ کر انہیں تھپڑ مار دیا۔

    • Share this:
      دہلی کے وزیر علی اروند کیجریول موتی نگر کے کرم پورہ علاقہ میں عام آدمی پارٹی کے لوک سبھا امیدوار برجیش گوئل کی حمایت میں روڈ شو کررہے تھے ، اسی وقت ایک شخص نے وزیر اعلی کیجریول کی جیپ پر چڑھ کر انہیں تھپڑ مار دیا۔ اس شخص کی شناخت سریش کے طور پر کی گئی ہے۔ سریش کی بیوی ممتا نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کی برائی سے وہ کافی ناراض تھا ، اسی وجہ سے سریش نے یہ قدم اٹھایا۔
      ممتا نے بتایا کہ ان کے شوہر سریش کو وزیر اعظم مودی کی برائی قطعی پسند نہیں ہے۔ ان کی مانیں تو کچھ دنوں پہلے ممبر اسمبلی شیو چرن گوئل انتخابی تشہیر کے سلسلے میں ان کے گھر گئے تھے ۔ ممتا نے بتایا کہ اس دوران گوئل نے وزیر اعظم مودی کو بہت برا بھلا کہا تھا ۔ اس کے بعد سے ہی سریش کافی ناراض تھا۔
      سریش کے بہنوئی ہنس راج راٹھور نے بتایا کہ وہ ہمیشہ بولتا تھا کہ جو لیڈر اچھا کام نہیں کرے گا اور عوام کی خدمت نہیں کرے گا ، اس کو عوام جواب دیں گے ۔ ہنس راج راٹھورنے بتایا کہ سریش ایسا کرے گا ، اس بات کا انہیں بھی علم نہیں تھا۔ ہنس راج نے کہا کہ سریش کسی پارٹی سے نہیں جڑا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان کے حلقہ میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔
      First published: