உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کی بڑی کامیابی ، 5000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت والی میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

    بڑی کامیابی ، 5000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت والی میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

    بڑی کامیابی ، 5000 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت والی میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ

    Agni-5 Missile Launched: اگنی-5 ایک ہندوستانی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہے، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اگنی-5 سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا بدھ کو اڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ اطلاع ایک سرکاری بیان میں دی گئی۔ یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ 5000 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں تین مراحل کا ٹھوس ایندھن کا انجن استعمال ہوتا ہے۔ اگنی-5 ایک ہندوستانی جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) ہے، جسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کیا ہے۔

      سرکاری بیان میں میزائلوں کے 'پہلے استعمال نہ کرنے' کی پالیسی پر ہندوستان کے عزم پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ "اگنی-5 سطح سے سطح پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ 27 اکتوبر (بدھ) 2021 کو اوڈیشہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے تقریباً 1950 بجے کیا گیا۔"

      اگنی پانچ اس میزائل کی پوری تکنیک ، پروپلشن سسٹم ، راکٹ ، ایڈوانس نیوی گیشن 100 فیصدی ہندوستانی ہے ۔ اگنی پانچ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ، جس کی رینج پانچ ہزار کلو میٹر ہے جو نیوکلیائی ہتھیاروں کو لے جانے کیلئے پوری طرح سے اہل ہے ۔

      ہندوستان کی طرف سے یہ میزائل چین کیلئے سب سے بڑا درد سر ثابت ہوسکتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چین نے اس تجربہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ آنے والے دنوں میں اگر اس کی نشانہ لگانے کی صلاحیت کو بڑھانا ہو تو وہ بھی بڑھایا جاسکتا ہے ۔ یہ ایک بیلسٹک میزائل ہے اور اس کو ایسی تکنیک کے ساتھ لیس کیا گیا ہے کہ ایک مرتبہ ٹارگیٹ پروگرام کرنے کے بعد اس کو تباہ کرکے ہی چھوڑے گی ۔

      تکنیک کی وجہ سے اس کو ایسا پرگرام کیا گیا ہے کہ ایک مرتبہ لانچ ہونے کے بعد کوئی بھی ملک تکنیکی طور پر انٹرنیٹ کے ذریعہ نیوی گیشن یا سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: