ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایکسکلوزیو : 25 کمانڈو نے کیا تھا سرجیکل آپریشن ، 2 دہشت گردوں کو چاقووں سے مارا تو ایک نے خود کو بم سے اڑایا

ذرائع کے مطابق ایل او سی پار سرجیکل آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 40 سے 42 ہے ۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 29, 2016 11:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایکسکلوزیو : 25 کمانڈو نے کیا تھا سرجیکل آپریشن ، 2 دہشت گردوں کو چاقووں سے مارا تو ایک نے خود کو بم سے اڑایا
علامتی تصویر

نئی دہلی : پاکستان مقبوضہ کمشیر میں ہندوستان فوج کے سرجیکل آپریشن سے متعلق ہمارے ساتھی چینل آئی بی این سیون کو خصوصی معلومات ہاتھ لگی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایل او سی پار سرجیکل آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 40 سے 42 ہے ۔  انہیں مارنے میں فوج نے آر پی او فلیم تھروہر اور کارل گستاف ہتھیار کا استعمال کیا ہے ۔ ان دہشت گردوں کو فوج کے ڈرون اور مواصلاتی آلات گزشتہ کئی دنوں سے ٹریک کر رہے تھے ۔


فوج کو اطلاع ملی کہ دہشت گردوں نے 3 بڑے اور 5 چھوٹے لانچنگ پیڈ بنائے ہیں ۔ بڑے لانچنگ پیڈ پر 12 اور چھوٹے لانچنگ پیڈ پر چھ دہشت گرد دراندازی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ آئی بی این 7 کو ملی خصوصی معلومات کے مطابق ہندوستانی فوج کے 25 جانباز کمانڈو کو انہیں مارنے کی ذمہ داری ملی ۔ یہ پیرا کمانڈو پاکستانی سرحد میں 2 سے 3 کلو میٹر تک اندر داخل ہوئے ۔


کئی مواقع پر کمانڈوز نے دہشت گردوں سے آمنے سامنے کی لڑائی بھی کی ۔  كماڈو سے دہشت گردوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ایک کمانڈو نے دو دہشت گردوں کو چاقووں سے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بتایا جا رہا کہ اپنی موت کو یقینی دیکھ کر ایک دہشت گرد نے تو خود کو بم سے اڑا لیا ۔

First published: Sep 29, 2016 11:11 PM IST