உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر خارجہ سشما سوراج کی طبیعت خراب، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بھرتی

    نئی دہلی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کو سینے میں تیز جکڑن کی شکایت کے بعد پیر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا۔

    نئی دہلی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کو سینے میں تیز جکڑن کی شکایت کے بعد پیر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ وزیر خارجہ سشما سوراج کو سینے میں تیز جکڑن کی شکایت کے بعد پیر کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں داخل کرایا گیا۔ ایمس کے ذرائع کے مطابق، انہیں شام قریب 5 بجے پلمونری میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے نجی وارڈ میں بھرتی کرایا گیا۔ رات تقریبا 10 بجے ان کو کارڈیو-نیورو سینٹر لے جایا گیا۔

      ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا کہ ان کی حالت مستحکم ہے۔ تاہم ابھی ان کی بیماری کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 68 سال کی سشما نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ 68 سال کی سشما سوراج ذیابیطس میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے یہ تکلیف ہو سکتی ہے۔
      First published: