உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی۔ پٹھان کوٹ حملے کے قصورواروں کو سزا دلانے میں کریں گے ہندوستان کی مدد: جان کیری

    وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور ہندوستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی پر دوہرا معیاراختیار نہیں کرنا چاہیے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  ہندوستان اور امریکہ نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی پر دوہرا معیار چھوڑ کر ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے قصورواروں کے خلاف جلد کارروائی کرنی چاہئے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے یہاں امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ میٹنگ کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور ہندوستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی پر دوہرا معیاراختیار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، "ہم دونوں اس بات پر متفق تھے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی پر دوہرا معیار نہیں اپنانا چاہئے۔ "

      انہوں نے کہا کہ اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ پاکستان کو 2008 کے ممبئی حملوں اور 2016 کے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملوں کے قصورواروں کے خلاف جلد سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ محترمہ سوراج نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دیے جانے سے متعلق تفصیلات سے مسٹر کیری کو آگاہ کیا۔ محترمہ سوراج نے کہا کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان لشکر طیبہ، جیش محمد  اور ڈی کمپنی سمیت تمام دہشت گرد اور مجرمانہ تنظیموں کو پناہ دینا بند کر کے ان کے ڈھانچے کو تباہ کرے۔

      First published: